صحت

پیٹ کے امراض عام ہیں ہر انسان بیمار ہے

موسم گرما میںبچوں کو بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے سے منع کریں

باہر کے کھانے کسی زہر سے کم نہیں رات کو جو لوگ شوارمے،پیزے کھا کر سوتے ہیں وہ بہت جلد کئی قسم کی بیمارﺅں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اگر کوئی شخص بیمار ہے۔

اس مضمون کو پڑھ رہا ہے تو وہ سب سے پہلے باہر کے کھانے فوری طور پر بند کر دے اور تو اور اپنی خوراک انتہائی سادہ کر لے اور لال مرچیں بالکل کھانا بند کر کے کالی مرچیں کھائے اور کسی بھی قسم کی کوئی بوتل نہ استعمال کرے نہیں۔

اگر آپ ایسی ناقص چیزیں کھانے سے بعض نہیں آئیں گے تو آپ کی بیماری بہت جلدی اور بڑھ جائےگی جو آپ کو اور دوسری بیماریوں میں مبتلا کرتے کرتے آپ کو سیدھ قبرستان تک لائے جائےگی۔اگر آپ بیماری ہیں تو فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں

لاہور (آواز نیوز) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں۔

جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ موسم گرما میں پانی ابال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے سے منع کریں۔

گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آنے سے متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں‘ بچوں میں بیماریاں عام اس لئے ہوتی ہیں کہ گھروں میں ماﺅں کو گرمی سے بچانے کےلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔

نہروں میں بچوں کے نہانے سے جلدی امراض جنم لیتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں بچوں کو پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔

گرمیوں میں بچوں میں پیٹ کے امراض عام ہو جاتے ہیں ضروری ہے کہ مائیں بچوں کو گرمی سے بچائیں اور دھوپ میں جانے سے منع کریں۔

Stomach problems treatment in Urdu | Health Article in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button