صحت

بھینگے پن کی اقسام اور وجوہات

کراچی(ااواز نیوز)بھینگے پن میں ایک آنکھ دماغ کی ایک سمت کی تصویر بنا کر دکھاتی ہے اور دوسری آنکھ اس سے مختلف تصویر بنا کر پیش کرتی ہے۔

مطلب یہ کہ دماغ پر دو مختلف تصاویر بن رہی ہوتی ہیں دماغ کو یہ بات کسی صورت قبول نہیں ہوتی۔

آنکھوں کا بھینگا پن زیادہ تر بچوں میں دیکھا جاتا ہے لیکن یہ زندگی کے کسی بھی حصے میں بھی آپ کو متاثر کرسکتا ہے۔

بڑی عمر کے بچوں یا افراد میں بھینگا پن مختلف طبی حالتوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے دماغی یا جسمانی فالج وغیرہ۔

بھینگا پن یا کراس آنکھیں کیا ہیں؟۔۔بھینگا پن یا کراس آنکھیں جنھیں ’سٹرابزم‘ بھی کہا جاتا ہے ایک ایسی حالت ہے جس میں آپ کی آنکھیں ایک لائن پر نہیں ہوتیں۔

خوشبووں کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن، تحقیق

اس میں آنکھیں مختلف سمتوں میں نظر آتی ہیں اور ہر آنکھ مختلف چیز پر مرکوز ہوگی۔۔۔علامات۔۔۔بھینگے پن میں آنکھیں اندر یا باہر کی طرف اشارہ کرسکتی ہیں

یا مختلف سمتوں میں فوکس کر سکتی ہیں، اس کے علاوہ بھینگے پن کی نشانیوں میں شامل ہیں: بصارت کی خرابی، دوہری بصارت، گہرائی کے ادراک میں کمی،

آنکھوں میں درد یا سر درد۔ یہ علامات مستقل بھی ہو سکتی ہیں یا پھر صرف اس وقت ظاہر ہو سکتی ہیں جب آپ تھکے ہوئے ہوں یا ٹھیک محسوس نہ کر رہے ہوں۔

۔بھینگے پن کی اقسام۔۔۔(1) ہائپرٹراپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں اوپر کی جانب مڑ جاتی ہیں۔(2) ہائپوٹروپیا: یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں نیچے کی جانب مڑ جاتی ہیں۔

Types and Causes of Blindness.Health News in Urdu.Blindness, Causes, Signs and Symptoms, Diagnosis and Treatment.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button