صحت

ماں میں وٹامن ڈی کی کمی بچے کیلئے خطرہ

سڈنی(آواز نیوز) دوران حمل وٹامن ڈی کی کمی کا شکار خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بولنے کی مشکلات سے دوچار ہونے کے خطرات دو گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

ٹیلی تھون انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار740 خواتین کے بچوں کو17 برس تک زیر مشاہدہ رکھا گیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ دوران حمل بچے وٹامن ڈی کی تمام مقدار اپنی ماں کےجسم سے براہ راست وصول کرتے ہیں تاہم جو مائیں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتی ہیں ان کے بچے وٹامن کی مناسب مقدار نہ ملنے کے سبب بولنے کی صلاحیت میں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جوڑوں کا درد خواتین کو جسمانی و نفسیاتی طور پر زیادہ متاثر کرتا ہے

مذکورہ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ اینڈریو وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ماں کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کے دماغ کی مکمل نشوونما نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے بچے کو بعد ازاں روزمرہ بول چال میں مشکلات کا سامنا کرنے میں مشکلات کے خطرات دوگنا ہوتے ہیں۔

Vitamin D Benefits for Mother in Urdu | Health Urdu Article |Vitamin D deficiency, how harmful for young people?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button