کشمیر

بی جے پی حکومت نے کھیل کے میدان سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا

ممبئی 29جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت نے ایک اور مسلم دشمن اقدام کرتے ہوئے ایک معروف باغ اور کھیل کے میدان سے ریاست میسور کے مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ اعلان کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر ایم پی۔ لودھا نے کہا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں کلکٹر کے ساتھ میٹنگ میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آخرکار حق کی فتح ہوئی! ساکل ہندو سماج کے احتجاج اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی کے مطالبات پر غور کرنے کے بعد ملاڈ کے پارک سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈی پی ڈی سی میٹنگ میں سابق ایم وی اے حکومت نے پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور بی جے پی نے اس اقدام پر احتجاج کیا تھا۔

وزیر نے کہاکہ ٹیپو سلطان کا نام ہٹانے کے بعدریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیاکہ اس کا نیانام کیا رکھنا ہے۔

سابق ایم وی اے وزیر اسلم شیخ نے پارک کی از سر نو تعمیر کی تھی جس میں مقامی لوگوں کے لیے کھیلوں سمیت بہت سی سہولیات فراہم کی گئی تھیں اور اسے جنوری 2022میں بی ایم سی انتخابات سے قبل”شہید ٹیپو سلطان پلے گرانڈ“کا نام دیا گیا تھا۔

سلطان فتح علی ٹیپونے (1751-1799) جو”’ٹیپو سلطان“کے نام سے مشہور تھے، 1782سے لے کر چوتھی اینگلو میسور جنگ (1798-1799)میں اپنی شہادت تک میسور سلطنت پر حکومت کی۔

BJP News in Urdu | Tipu Sultan Name Remove News in Urdu | Tipu Sultans Name From Removed Malad Garden After Mumbai Guardian Minister Orders District Collector

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button