کشمیر
مقبوضہ کشمیر،3.2 شدت کا زلزلہ
سرینگر(آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں سوموارکو 3.2شدت کا شدت کا زلزلہ آیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سوموار دن 12بجکر12منٹ پرآنے والے زلزلے کا5کلومیٹر گہرائی میں 33.12 ڈگری شمال میںتھا۔تاہم فوری طورپر زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔