مقبوضہ کشمیر،ضلح شوپیاں میں دھما کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی
دھماکہ نجی گاڑی کے اندر ہوا،یہ دستی بم،گاڑی میں نصب دھماکہ خیزمواد یا گاڑی کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے ہوا ،تحقیقات جاری ہیں، پولیس ترجمان
سرینگر (آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گزشتہ روز ایک دھماکے میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ دھماکہ ایک نجی گاڑی کے اندر ہوا، جسے بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سیڈو میں کرائے پر لیا تھا۔
چیرمین جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو تہاڈ جیل میں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا
پولیس کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں ، آیا کہ یہ دستی بم یا گاڑی میں نصب دھماکہ خیزمواد یا گاڑی کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
زخمی اہلکاروںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے تین بھارتی فوجیوں کا تعلق 15گڑھوال رجمنٹ سے ہے جن کی شناخت عجب سنگھ، پروین سنگھ اور پون راوت کے طورپر ہوئی ہے، جنہیں سرینگر کے 92 بیس آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
kashmir news in urdu Several Indian soldiers were injured