کشمیر

جموںو کشمیر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد مصدق عادل انتقال کر گئے

سرینگر(آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد مصدق عادل آج اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مصدق عادل تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما تھے ۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے والے حریت پسند رہنما تھے۔

ان کی نماز جنازہ سوپور قصبے کی اقبال مارکیٹ میںادا کی جائے گی۔مصدق عادل نے 1965کے بعد کئی سال جیل کی صعوبتیں برداشت کیں ۔

مرحوم جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے رکن رہے ہیں اور آجکل پیپلز پولیٹیکل فرنٹ جموں و کشمیر کے چیئرمین تھے۔مصدق عادل کے چھوٹے بھائی کو بھارتی فوجیوں نے90کی دہائی کے اوائل میںسوپور قصبے میںگرفتارکرکے غائب کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر،ضلح شوپیاں میں دھما کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی

حریت رہنما اور آزادجموں وکشمیر میںپیپلز پولیٹیکل فرنٹ جموں و کشمیر کے نمائندے حسن البناءسمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ﺅں نے محمد مصدق عادل کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مصدق عادل نے ساری زندگی اپنے لوگوں اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کی۔ مرحوم نے قابض بھارتی انتظامیہ کے ہاتھوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے پائیہ استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی اور آزادی کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے۔

انہوں نے مصدق عادل کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ اورعزیزو اقارب سے اظہار تعزیت کیا۔

M Musadiq Adil has passed away Kashmir News in Urdu | Syed Ali Gilani Death | Syed Ali Geelani Passed Away | Last Words | Majid Ali TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button