پونچھ ڈویثرن کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا :فاروق حیدر
پاکستان میں انتشاری سیاست اختتام کے قریب ہے ،آزادکشمیر سے تبدیلی کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے ،حکومت وعدوں سمیت گھر جائیگی ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
میرپور (آواز نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پونچھ ڈویثرن کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا۔
میرپور کے عوام درست فیصلہ کریں پاکستان میں انتشاری سیاست اختتام کے قریب ہے ہمارے دور کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کے علاوہ کچھ نا کرسکے آزادکشمیر سے تبدیلی کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے۔
حکومت وعدوں سمیت گھر جائیگی ہم نے 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گزشتہ ڈیڑھ سال سے سارا عمل جام ہے آزادکشمیر کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے جو معاشرے میں انتشار پھیلانے کی وجہ بن سکتی ہے ہم نے میرٹ کو بحال کیا عام آدمی کو اس کا حق دلایا۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی خصوصی شفقت اور شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کی دلچسپی سے آزادکشمیر کے مالیاتی انتظامی اختیارات میں اضافہ ہوا جس کے ثمرات آزادکشمیر کی ریاست کو مل رہے ہیں جسے کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ میرپور کے دوران سیکٹر ایف ٹو میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا جلسہ سے سابق وزیر چوہدری محمد سعید امیدوار براے میونسپل کارپوریشن چوہدری ناصر محمود حافظ یاسر و دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ گاہ آمد پر سابق وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر آتشبازءکا بھرپور مظاہرہ کیا گیا کارکنوں کے پرجوش نعروں نے سماں باندھ دیا کارکنوں کی بڑی تعداد نے کرسیاں پڑ جانے کے باعث کھڑے ہوکر خطاب سنا اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنما خادم سواریہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔
سابق وزیر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ میرپور کو راجہ فاروق حیدر خان نے بھرپور فنڈز دیے اور ہمیں ترجیح اول میں رکھا ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کا موازنہ کرکہ دیکھ لیں ان سے ہمارے چھوڑے ہوے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں کرسکے خود یہ کیا کرینگے۔
لوگوں کا حافظہ کمزور نہیں ٹرانسفرز اور تقرریوں کے پیسے لیے جارہے ہیں شریف آدمی دربدر ہیں راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے دور میں ایک منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔
ہم نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے میرپور کو گیس کی فراہمی،ہسپتال کی تعمیر دل کا یونٹ اور دیگر اہم معاملات میں ہماریبحکومت نے کبھی سستی نہیں دکھائی اب 8 دسمبر کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوام نے فیصلہ کرنا ہے ڈیڑھ سالوں میں ایک اینٹ نہیں لگی ہمارے دور کے منصوبوں پر بھی کام رک گیا۔
امریکہ میں مقیم کشمیری اپنا کام با احسن و خوبی سر انجام دیں
اب انہیں گھر بھیجنے کا وقت ہوا چاہتا ہے حکومتی وزرا جتنے مرضی وعدے و اعلانات کریں جب حکومت ہی نہیں رہیگی تو کون پورا کریگا ڈیڑھ سالوں میں انہوں نے کون سے تیر مارے ہیں جو اب کچھ کرینگے۔