پاکستان

جنرل ساحر شمشاد کی اردن کے شاہ عبد اللّٰہ دوم سے ملاقات

راولپنڈی(آواز نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے اردن میں شاہ عبد اللّٰہ دوم ابن الحسین سے ملاقاتہے۔

پاک فوج کے شعبہءتعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔جنرل ساحر شمشاد نے شاہ عبد اللّٰہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی، سفارتی اور فوجی تعاون پر تبادلہءخیال کیا۔

اداکارہ ریما خان کی طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کے انتقال پر تعزیت

انہوں نے موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال سمیت دلچسپی کے مختلف شعبوں پر بھی تبادلہءخیال کیا۔اردن کے شاہ عبد اللّٰہ دوم ابن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی اسٹار آف اردن سے نوازا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے اردن کی رائل ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی ملاقات کی۔

General Sahir Shamshad Meeting With King Abdullah.Pakistan News in Urdu. Sahir Meets King Abdullah of Jordan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button