پاکستان
اداکارہ ریما خان کی طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کے انتقال پر تعزیت
لاہور (آواز نیوز) فلم سٹار ریما خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔