پاکستان

انتخابات کے انعقاد کو بروقت یقینی نہ بنایا گیا تو ملک مزید مشکلات کا شکار ہو گاصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

حیدرآباد (آواز نیوز)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ انتخابات

کے انعقاد کو بروقت یقینی نہ بنایا گیا

تو ملک مزید مشکلات کا شکار ہو گا مختلف حیلے بہانے سے انتخابات میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی نائب صدر پیر سید انوار الزمان کاظمی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی،

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عقیل انجم قادری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی سب سے بہترین فورم ہے۔

ایک جمہوری ملک کو جمہوری اداروں کے بغیر مضبوط نہیں بنایا جا سکتا جب تک منتخب نمائندے قومی امور میں مداخلت نہیں کریں گے تو ملک کے اندرونی و بیرونی معاملات و مشکلات میں اضافہ ہو تا چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی اور قانونی تقاضہ ہے

انتخابات میں تاخیر آئین کو غیر موثر کرنے کے مترادف ہو گا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے انتخابات کا انعقاد یقینی بنا،اب بعض عوام دشمن عناصر عدلیہ کو استعمال کر کے رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ساٸیں صدیق ایک نام ہے صٍدق و صداقت کا : راجہ شاہد رشید

عدلیہ کو چاہیے کہ ایسے نام نہاد درخواست کندگان کی اپلیں مسترد کر دی جائیں اور فیصلے قوموی امنگوں کے مطابق کیے جائیں تاکہ آئین و قانون کی بالا دستی قائم ہو سکے اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو۔

اسوقت قوم شدید ترین ذہنی و فکری دباو کا شکار ہے۔ پارلیمانی اداروں کی عدم موجودگی میں بنیادی انسانی حقوق پائمال ہو رہے ہیں اور عوام و حکومت کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام ذمہ دار ادارے انتخابات کو بروقت منعقد کرائیں،

صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے جمعیت علماءپاکستان کے تمام عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی مہم کو تیز کریں عوام سے رابطوں کو بڑھائیں اور پاکستان کو نظام مصطفے ﷺ کے نفاذ کا گہوارہ بنانے کیلئے عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں۔

Sahibzada Abul Khair Zubair News in Urdu.Pakistani News in Urdu.Sahibzada Abul Khair Muhammad Zubair talk to media at Sri Lanka High .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button