پاکستان

پاکستانی کوہ پیما نے بلند ترین چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی

ساجد سدپارہ مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں

لاہور(آواز نیوز )پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ماونٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی بنا آکسیجن سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔ساجد سدپارہ مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں۔

ساجد سد پارہ کی جانب سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیئے جانے کی اطلاع خود انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دی۔ مانٹ مناسلو کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں، ان سے قبل یہ کارنامہ کسی اور کوہ پیما نے انجام نہیں دیا ہے۔

نیپال میں واقع یہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔یاد رہے کہ 8 ہزار میٹرز سے زائد بلند چوٹی مانٹ مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں۔

ماونٹ مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر تمام کوہ پیماوں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے۔

شہباز شریف کا شکریہ، آڈیو لیک کر کے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے: عمران خان

ساجد سد پارہ نے کچھ گھنٹے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما حفاظت سے ہیں البتہ کچھ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔

A Pakistani mountaineer created a new Record | Urdu News | Story of Shehroze Kashif – Duniya Ki Highest Peak Mount Everest Fatah Karne Wala Youngest Pakistani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس کو ضرور پڑھیں
Close
Back to top button