پاکستان

شہباز شریف کا شکریہ، آڈیو لیک کر کے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے: عمران خان

چیف الیکشن کمشنر دراصل پاکستان کا چیف الیکٹورل فراڈ ہے،آڈیو لیکس کے اندر یہ دو نمبر آدمی ثابت ہوگیا ہے،سلطان سکندر اگر تم کوئی غیرت ہے تو فوری مستعفی ہوجاو، اگر استعفا نہیں دو گے تو قوم تمہیں بخشے گی نہیں

دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی ، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا

مریم کا داماد ہاوسنگ سوسائٹی بنا رہا ہے جس میں گرڈ اسٹیشن ٹیکس کے پیسے سے بنے گا، چپ رہے تو ہمارا حال بھیڑ بکریوں والا ہوگا،مظفر آباد میں جلسے سے خطاب

مظفر آباد (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے، چیف الیکشن کمشنر دراصل پاکستان کا چیف الیکٹورل فراڈ ہے۔

آڈیو لیکس کے اندر یہ دو نمبر آدمی ثابت ہوگیا ہے،سلطان سکندر اگر تم کوئی غیرت ہے تو فوری مستعفی ہوجاو¿، اگر استعفا نہیں دو گے تو قوم تمہیں بخشے گی نہیں،دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی ، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا، ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایمبیسڈر اور امریکی سفیر کی گفتگو کا مراسلہ ہے، کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو نقصان ہوگا، پھر اس کے بعد ہمارے لوگ لوٹے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف تمہارا خاص شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پرنسپل سیکرٹری سے میری بات چیت لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا کہ مراسلہ حقیقت ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر فارم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی آپ کا سفیر بنا، ہم نے فیصلہ کیا کشمیریوں کی قربانیوں کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اللہ نے جو مظفرآباد میں خوبصورتی دی ہے بہت کم جگہ پر دی ہے، وعدہ کرتا ہوں جب تک زندہ ہوں ہر فارم پر کشمیر کی آواز اٹھاوں گا۔ آزادکشمیر کے بجٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادکشمیر کے پیسے میں کٹوتی کر دی ہے۔ یہ 200 ارب سے کٹوتی کر کے آپ کو 60 ارب دے رہے ہیں۔

انہوں نے آزادکشمیر کا شیئر کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کشمیر کی اسمبلیوں میں بھی لوٹے آتے جاتے رہتے ہیں لیکن مجھ سے وعدہ کرنا جو اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے ان کو آگے آنے نہیں دینا کیونکہ یہ آپ کی ووٹ کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جہاں جاتا ہوں مجھے کشمیری ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستان ہماری قربانیاں ضائع کر دے گا۔

میں کہتا ہوں کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لی تو میں نے تجارتی تعلقات ختم کر دیے اور میری حکومت نے فیصلہ کیا کہ جب تک وہ ان کا اسٹیٹس بحال نہیں کریں گے تب تک ہم تعلقات بحال نہیں کریں گے۔

عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بات دہرائی کہ اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ برائی کی خلاف جہاد کرو اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو لیکن کبھی بھی اللہ نے یہ نہیں کہا کہ تم نیوٹرل رہو۔وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی پرسوں واپس آیا جس پر کرپشن کیسز ہیں، یہ پرائم منسٹر کے جہاز میں بیٹھ کر بھاگ گیا تھا اور پھر ڈیل کر کے واپس آگیا ہے، اسحاق ڈار جب بھی وزیر بنا ملک کا دیوالیہ نکل گیا۔

آج اس کو واپس لے آئے ہیں۔ اگر آج ہم نے چپ کر کے اس کو تسلیم کر لیا تو ہمارا حال بھیڑ بکریوں والا ہوگا۔ ان کے جو ہینڈلرز سمجھتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کر لیں گے، وہ بھول میں نہ رہیں۔’تیاری مکمل کر رہا ہوں، جلد قوم کو کال دوں گا۔ جب سے یہ امپورٹڈ حکومت ا?ئی ہے روپیہ 33 فیصد نیچے گرا ہے۔

ان لوگوں کو ڈیل کر کے ملک میں واپس لانے سے بڑا جرم نہیں ہو سکتا۔ اگر ان لوگوں کو این ا?ر او دینا ہے تو غریبوں کو کیوں بند کیا ہوا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ کن وقت ہے، ہم پر پی ڈی ایم کی حکومت باہر سے مسلط کی گئی، اس ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے ہماری مدد کریں۔

شہباز شریف گوری کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے ہماری مدد کریں، ہم عظیم قوم ہیں، ہم نبی? امتی ہیں، انسان جو زمین پر رینگتے تھے اللہ نے ان کو پر دے دیے، کسی انسان اور سپر پاور کے سامنے جھکنا شرک ہے، جو کوئی انسان راہِ حق سے ہٹتا ہے میری نظر میں وہ شرک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا لیکن میری مجبوری ہے، شہباز شریف تمہارے جیسے لوگ ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر بیجھ دیتے ہیں، اسحاق ڈار کی اسٹیٹمنٹ ہے کے کیسے کرپشن کا پیسا باہر لے کر جانا تھا، جب نیب نے اس سے پوچھا کہ باہر آپ کی اربوں کی پروپرٹیز کیسے بنی تو یہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھا اور باہر بھاگ گیا۔

جو لوگ کرپشن کر کے عوام کا پیسہ باہر لے گئے ہیں ہم ان کو کیسے این آر او دے سکتے ہیں کیسے معاف کر سکتے ہیں۔عمران خا ن نے کہا جو لوگ چوری کا پیسہ کرپشن کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں تو روپے کی قدر کم ہو جاتی ہے، ان چوروں کا اربوں روپیہ باہر پڑا ہے وہ ڈبل ہو رہا ہے۔

اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو ان جیسے چوروں کو مسلط کر دو ملک خود ہی تباہ ہو جائے گا۔ ان کے 5 سال میں ایکسپورٹس نہیں بڑی، اگر ہم نے چپ کر کے یہ چیز برداشت کر لی تو ہم میں اور بھیڑ بکری میں کوئی فرق نہیں ہو گا، جو سمجھتے ہم ان چوروں کو برداشت کر لیں گے وہ غلط سمجھتے ہیں، میں جلد کال دینے والا ہوں، آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہیں۔ میں جب آپ کو کال دوں گا آپ نے اس مستقبل کے لیے نکلنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے۔ یہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے ساتھ مل کر میچ فکس کرتا ہے۔ سکندر سلطان سن لو اگر تم میں غیرت ہے تو استعفیٰ دو۔

پاک امریکا دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں:وزیراعظم

ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ مریم کے داماد نے ہندوستان سے مشین ایمپورٹ کی ہے جبکہ مریم کا داماد ہاوسنگ سوسائٹی بنا رہا ہے جس میں گرڈ اسٹیشن ٹیکس کے پیسے سے بنے گا۔#/s#

Leaked Audio Proved the Post is Real Imran Khan | PTI News in Urdu | Pakistan audio leak controversy: After PM Shehbaz, Imran Khan’s audio clip leaked | WION

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button