پاکستان

پاک امریکا دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں:وزیراعظم

دونوں ممالک کے تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، مشکل حالات میں امریکا نے پاکستان کی مدد کی، پاک ، امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آواز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکا دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، مشکل حالات میں امریکانے پاکستان کی مدد کی۔ امریکا ہمارا بہترین دوست ہے۔

وزیرِاعظم نے اسلام اباد میں امریکی سفارتخانہ میں پاک ، امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراءاور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سیلاب میں جاں بحق ہونیوالے افراد اور دیگر متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا سفارتی تعلقات کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی۔

پاکستان اور امریکا تعلقات کی طویل تاریخ ہے، امریکا پاکستان کوسب سے پہلے تسلیم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے، پاکستان اورامریکا کے تعلقات باہمی نوعیت کے ہیں، مشکل حالات میں امریکا نے ہماری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کی وجہ سےسی پیک متاثر ہوا۔ پاک امریکا دوستانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، پاک امریکا تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

دونوں طرف سے تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کیا جاتا رہا ہے، مشکل حالات میں امریکانے پاکستان کی مدد کی، انتہائی مشکل معاشی حالات میں نواز شریف نے 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک متاثر ہوا، سی پیک منصوبہ متاثر ہونے پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، 3500میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے امریکی کمپنی نے سرمایہ کاری کی۔

کمپنی نے انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقے سے پاکستان میں پلانٹ لگایا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر سنجیدہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، نیو یارک میں امریکی صدر اور سیکریٹری خارجہ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔ ہم معاشی طو ر پر اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔

امریکا پاکستا ن کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ماضی میں امریکا نے پاکستان میں 23 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اگر پلاننگ کے تحت سرمایہ کاری کو استعمال کیا جاتا تو آج ہم کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلاتے، پاکستانی ایک مضبوط قوم ہیں، یہاں کے لوگ پڑھے لکھے اور محنتی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کی موجب موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، سیلاب سے 4 ملین ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

سیلاب سے 1600افراد جاں بحق ہوئے جن میں 400 بچے شامل ہیں، حالیہ سیلاب کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ گھر تباہ ہوئے، سیلاب متاثرین خیموں اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے، سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

تاہم تباہی موجود وسائل سے بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کی طلب اور رسد میں واضح طور پر فرق موجود ہے، ابھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کا مرحلہ باقی ہے، چاہتے ہیں مشکل گھڑی میں عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہو اور مدد کرے۔

ہم رقم نہیں عوام کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتے ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ سیلاب کے دوران امریکا، پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی 6 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے، امریکی عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر

ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہئے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچھتر برسوں میں امریکا اور پاکستان نے باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے،کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب کئے ہیں،عالمی منظرنامہ دونوں ممالک کے دوران شراکت کی ازسر نو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Shahbaz Sharif Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Imran Khan UN Memorable Speech vs Shehbaz Sharif | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: