پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر

سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور اپنے انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں، عدالتی فیصلہ سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمیں بوس ہو گئی ، امید ہے کہ میرے قائد نوازشریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (آواز نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مریم نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور اپنے انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں، عدالتی فیصلہ سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت زمیں بوس ہو گئی۔

امید ہے کہ میرے قائد نوازشریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ میرے قائد کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا، اللہ تعالی کے حضور ہمارے سر شکر کے احساس سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر نے بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے۔

نواز شریف مریم نواز کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت احتساب کے نام نہاد نظام کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا ، عدالت سے بری ہونے پر بیٹی مریم اور صفدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Shahbaz Sharif Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Imran Khan UN Memorable Speech vs Shehbaz Sharif | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button