پاکستان

نواز شریف مریم نواز کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کرلیا

نواز شریف حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوں گے ،مریم نواز والد کو لینے لندن جائیں گی

اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی کی تیاری کر لی۔

آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی،حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نوازشریف باقاعدہ ضمانت کے لیے پیش ہوں گے اس کے بعدعدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گا۔

پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا: شیخ رشید

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق کہ نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم ہے کہ نوازشریف انتخابات سے قبل آئیں گے،مریم نواز شریف پاسپورٹ ملنے کے بعد فوری طور پر لندن روانہ ہونگی اور پھر پندرہ سے بیس دن قیام کرنے کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ ہی واپس آئیںگی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے لیے اسحاق ڈار ایک ٹیسٹ کیس تھا اور عوامی ردعمل کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے ،اور اس کے بعد نواز شریف اپنی تیاری کریں گے ۔

Nawaz Sharif Come Back to Pakistan | PMLN News in Urdu | Nawaz Sharif is Coming Back to Pakistan ? | Capital TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button