پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سلائی مشینوں کی تقسیم

بے سہارا افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے (محترمہ مشتشفرہ امیر العظیم)

لاہور (نمائندہ خصوصی آواز نیوز امداد الٰہی) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق بیوہ اور ضرورت مند خواتین کو باعزت روزگار سلائی مشینوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کے تحت سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کی گئی اس موقع کی تقریب میں مہمانان خصوصی محترمہ مشتشفرہ امیر العظیم اور محترمہ آمنہ شاہد اسلم اور جنرل سیکرٹری مغیث شاہد قریشی موجود تھے۔ جہنوں نے باہمت خواتین میں سلائی مشین کا تحفہ تقسیم کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکی کی ممتاز کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

تقریب سے محترمہ مشتشفرہ امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

ہنر مند خواتین معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ خواتین اپنے اپنے علاقوں میں جا کر مزید خواتین کو ہنر بھی سکھائے گی۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ محترمہ آمنہ شاہد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم ، مائیکروفنانس اور صحت کے شعبہ جات میں کام کر کے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

Alkhidmat foundation pakistan latest news in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button