پاکستان

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداءکی آٹھویں برسی 16دسمبر جمعہ کو منائی جائے گی

جہانیاں(آواز نیوز) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور۔ شہداءکی آٹھویں برسی 16دسمبر جمعہ کو منائی جائے گی ،ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہداءکیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

جہانیاں سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداءکو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔

نیازی صاحب آپ کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر گوئبلز ایوارڈ ملنا چاہیے، شازیہ مری

واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں متفقہ طور پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا آغاز ہوا تھا۔

Army Public School Peshawar Tragedy | Army News in Urdu | LAST CALL | SHORT FILM | SHAMSI BROS | APS PESHAWAR

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button