ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم
50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم، آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100، 200، 600 اور 1200روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے
اسلام آباد(آواز نیوز) ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔میڈیاکے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے۔
جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100، 200، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کراچی دھماکے کی مذمت
1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔
نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔
Ashtam paper ban in Pakistan latest breaking Urdu News Video News