پاکستان

خود کو پاکستان کا لیڈر کہنا والا آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو کیسے ووٹ پڑ گئے۔ ہمیں ووٹ ہمارے کام کی وجہ سے ملے ہیں،ترجمان سندھ حکومت

کراچی (این این آئی) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی خدمت کا شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگایا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے صرف الزامات لگا سکتے ہیں،جو خود کو پاکستان کا لیڈر کہتا ہے، وہ صرف میں میں کرتا رہتا ہے، صرف اپنی بات کرتا ہے۔

آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو کیسے ووٹ پڑ گئے، ہمیں ووٹ ہمارے کام کی وجہ سے ملے ہیں۔

کراچی والوں نے انہیں دیکھا جو دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کوئی کراچی کی خدمت کی سیاست نہیں کرتا، یہ شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے۔

پنک پیپلز بس سروس خواتین کے لیئے فریال تالپور کا تحفہ ہے

پیپلز پارٹی نے کراچی کے پارکس کی رونقیں بحال کیں۔ 4 پارکس ہم پہلے ہی کھول چکے ہیں۔

Asif Zardari News in Urdu | PPP Latest News in Urdu | Asif Zardari is behind the new conspiracy to kill me, Imran Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button