پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب زدگان کی امداد

اسلام آباد (آواز نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 2,404,151 خاندانوں میں 60ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،ہفتہ وار تعطیل کے باوجود متاثرین سیلاب کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی ادائیگی کیمپس کھلے رکھے گئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ 25,859خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کے لیے ہفتہ وار تعطیل کے روز بھی ادائیگی کیمپ سائٹس کھلی رکھی گئیں۔

مجموعی طور پر سیلاب سے متاثرہ 25,859 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔

بلوچستان ، سندھ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2,404,151 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 60,103,775,000 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 177,565 خاندانوں کو 4,439,125,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 1,670,223 خاندانوں کو 41,755,575,000روپے مل چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 265,746 خاندانوں کو 6,643,650,000 روپے مل چکے ہیں۔ پنجاب کے 290,232 خاندانوں کو 7,255,800,000روپے موصول ہوئے ہیں۔

مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے:وزیر اطلاعات

گلگت بلتستان میں سیلاب سے 385متاثرہ خاندانوں کو 9,625,000روپے مل چکے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Benazir Income Support Programme Latest Updates in Urdu | Ehsas 25000 Latest News | Benazir Income Support Program 2022 | BISP New Update | Ehsaas Program New

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button