پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر بلاول ناراض ہوگئے

اسلام آباد (آواز نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری صحافی کے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر ناراض ہو گئے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سمجھوتہ کر رہا ہوں۔

آپ نے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگایا کہ میں سودا کر رہا ہوں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو بتائیں میں کون سا سودا کر رہا ہوں، جب آپ جرنلزم کرتے ہیں تو جرنلزم کےاصولوں پر کھڑے ہونا چاہیے۔

پائیدار بیٹریوں کو بہتر بنانے کے لیے نیا مواد دریافت

اگر مولانا یا کوئی اور کوئی بات کرتا ہے تو آپ ان سے پوچھیں، مجھ پر الزام لگانے سے پہلے آپ ثبوت پیش کریں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی ہے،

تو اس میں جمہوریت یاآئین کی بات کر رہا تھا یا اپنی بات؟ اگر آپ یہ الزام لگا رہے ہیں تو براہِ مہربانی ثبوت لے کر آئیں، مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی کہ بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگائیں گے۔

Bilawal Bhutto News in Urdu.International News in Urdu.”Excuse Me, Let Me Make My Point” Bilawal Bhutto Got Angry On Journalist’s Question.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button