پاکستان

بھارت نے گستا خانہ بیانات پر معافی نہ مانگی تو حقیقت مزید کھل جائے گی

بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش ہے،گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (آواز نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے گستاخانہ بیانات پر معافی نہ مانگی تو حقیقت مزید کھل جائے گی کہ بھارت سیکولر یا جمہوری نہیں ہندو بالادستی کا ملک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش ہے،گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی

بلاول نے کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے باعث دو طرفہ بات چیت کا عمل متاثر ہوا ہے، بھارت اب ایک ہندوتوا انڈیا ہے، بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات بات چیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

Bilawal Bhutto Zardari latest PPP news in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button