بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی مذمت
مادرِ وطن کی دفاع کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، چیئر مین پیپلز پارٹی
اسلام آباد(آواز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مادرِ وطن کی دفاع کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جواںوں کو سلام پیش کیا ۔
اسلام آباد، ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت 4اپریل کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مادرِ وطن کی دفاع کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں سے سینہ سپر جوانوں کی پشت پر پوری قوم متحد کھڑی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
Bilawal Condemnation intrusion terrorist in North Waziristan ] video