پاکستان

اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی: بلاول بھٹو

کراچی(آواز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔

سوشل میڈیا اکاونٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں میں ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے لیے ڈیلیور کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ پیپلز پارٹی کے 15 ماہ کا کسی دوسرے دور سے موازنہ کریں، ہم نے 2018ءسے کراچی سے اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد دگنی کی۔

اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ اس عہدے پر فائز ہونا اعزاز کی بات ہے اور میں نے عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ پچھلے 15 مہینے میرے لیے ایک چیلنج اور سیکھنے کا عمل تھے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ کے ایم سی کے عملے اور لوگوں کی محبت اور تعاون کی قدر کروں گا۔

شازیہ مری کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل کے حل کی ہدایت

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا تھا جبکہ مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا تھا۔

Bilawal Zardari Bhutto News in Urdu | PPP News in Urdu | Chairman PPP Bilawal Zardari Bhutto Speech | Karachi | Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: