پاکستان
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک باد

کراچی۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک پیش کی ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کے یو جے کے پروگریسیو پینل کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا سمیت تمام نومنتخب عہدیدارن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
انہوں نے کہا کہ آزاد اور متوازن میڈیا کا فروغ ملک کے وسیع تر مفاد میں ناگزیر ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پاسبان کا کردار نبھایا ہے۔