پاکستان

چین سے آئی نئی بوگیوں کی ادائیگیوں نہ ہونے کا انکشاف

ہمیں نئی بوگیوں کےلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکام

لاہور (آواز نیوز)معاشی خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کے پاس چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگی کےلئے رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے حکام نے بتایا کہ ہمیں نئی بوگیوں کےلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، 46مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں مگر ان کے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے حکومت کو فنڈز دینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ادائیگی ہوسکے، ریلوے کے پاس کچھ پیسے تھے وہاں سے کچھ پیسے ادا کردیئے ہیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کہ پی ایس ڈی پی پر نظرثانی ہونے سے ریلوے کے منصوبے بھی متاثر ہوئے، کوچز ہم پورٹ سے لے آئے ہیں مگر ایل سی ختم ہونے سے پہلے ہمیں ادائیگی کرنی ہے، حکومت کے پا س بھی ہمیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

چار سالوں سے زمین بوس معیشت کو دوبارہ اٹھانا مشکل کام ہے:مولانافضل الرحمان

Bogies from China News in Urdu | Railway News in Urdu | Chinese Train Trial Operation Start | Karachi To Kotri Journey | Chinese New Boogie

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button