پاکستان

گوندل ویلفیئرکے زیر اہتمام 10بیٹیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

راولپنڈی (آواز نیوز )جہیز اور دیگر اخراجات برداشت کرنے کی مالی سکت نہ رکھنے والے والدین کی 10 بیٹیوں کی اجتماعی شادی 17 دسمبر گوندل ویلفیئر فورم کے زیر انتظام ہوگی ان بچیوں کے جہیز اور شادی کے دیگر اخراجات سماجی بہبود کی رفاعی تنظیم گوندل ویلفیئر فورم برداشت کرے گا ۔

فورم کے چیئرمین شہزاد احمد گوندل نے بتایا کہ ہمارا فورم بے شمار بچیوں کی معاونت کرکے انہیں شادی کے بندھن میں باندھ چکا ہے جبکہ 300 سے زائد افراد کا بصری علاج معالجہ بھی کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ستائش کے قائل نہیں بلکہ اپنی بہبودی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کے دیگر صاحبان ثروت کو ایک تحریک دینے کی کاوش کر رہے ہیں۔

collective marriage in Rawalpindi

ہمارے ارد گرد پھیلی غربت اور محرومیاں سمٹ سکیں شہزاد احمد گوندل نے کہا کہ ہم دنیا کمانے میں مگن رہتے ہیں مگر ہماری اصل کمائی یہی خدمت ہوتی ہے جس سے دوسروں کے دل خوش ہوں ۔

سرمایہ کار پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد کشمیر ماڈل ٹاﺅن کو ایک مثالی ٹاﺅن بنانے کی عملی کوششوں کا آغاز کریں گے انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاﺅالدین کی ان دس بچیوں کے بعد مزید بچیوں کی شادی بھی کرائی جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button