پاکستان

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد کا ڈنگہ کا دورہ

چوہدری جعفر اقبال کی جانب سے عشائیہ،کالم نگاروں،اینکرز،سینئر صحافیوں نے شرکت کی

لاہور (رخسانہ اسد) یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان کے وفدنےڈنگہ گجرات کادورہ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی وفد نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت چودھری جعفراقبال سے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی۔

وفد میں سینئر اینکر پرسن اور وائس چئیرمین یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم احتشام الرحمان، سینئر نائب صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اور کالم نگار مناظر علی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے فائونڈر، سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی بیورو چیف ” The Holiday” میگزین رضا محمد، سیکرٹری انفارمیشن یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اور سینئر اینکر پرسن سید شکیل گیلانی، ایگزیکٹو ممبر یوجےایف پی اور اینکر پرسن میاں محمد آصف، کالم نگار پروفیسر نعیم مسعود شامل تھے، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد کا ڈیرے آمد پرچودھری جعفر اقبال نے اپنے ساتھیوں چودھری ارشد، چودھری عثمان، میاں اکمل اور دیگر افراد کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور اپنے ساتھیوں کا تعارف کروایا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل رضا محمد نے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔

اور فورم کے اغراض ومقاصد، سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیاجسے چودھری جعفر اقبال اور ان کے ساتھیوں نے سراہا،ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر طویل گفتگو ہوئی، چودھری جعفر اقبال نے اس موقع پر پوچھے گئے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے۔

سوال جواب کے سیشن کے بعد چودھری جعفر اقبال نے اپنے ڈیرے پر یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر اور وکلاء رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

خواتین کو بااختیار بنانے پر فخر ہے : بلاول بھٹو زرداری

یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے وفد نے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر چودھری جعفر اقبال، ان کے والد، بڑے بھائی چودھری ارشد اور چھوٹے بھائی چودھری عثمان کا شکریہ ادا کیاجبکہ چودھری جعفر اقبال نے بھی ڈنگہ کا دورہ کرنے پر یو جے ایف پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Dinga United Journalists Forum Latest News in Urdu | Bilawal Bhutto Zardari News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button