پاکستان

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں :عمران خان

لاہور، ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں مگر انہیں بتایا ہے کہ اس سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی،عمران خان

لاہور (آواز نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں مگر انہیں بتایا ہے کہ اس سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی ، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی ، ہمیں ایسی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے ، اب دوبارہ آئیں گے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے ،عوام سازش سے آنے والوں سے فوری نجات چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں ملاقات کرنے والے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور افیئرز وی لاگرز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و مقامی قائدین بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکن نظرانداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی، ہمیں ایسے باتوں کو درگزر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا، اب دوبارہ اقتدار میں آئیں گے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے۔ ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں لیکن اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کر کے ایوانوں سے نکلنے اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے کی مکمل تائید و توثیق کا اعلان کر دیا۔

حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے: عمران خان

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور انتخابات کی تیاریوں سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔

Dissolving the assemblies News in Urdu | Imran Khan News | Imran Khan’s Big Decision: PTI to dissolve provincial assemblies this month

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button