پاکستان

حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے: عمران خان

ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کی ہدایت ،الیکشن کی تیاری ،حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے ‘ عمران خان

آگاہی کیمپس لگائے جائیں ،تنظیمیں مزید تیزی سے کام کریں ‘ چیئرمین تحریک انصاف سے 11ٹاﺅنز کے صدور ، جنرل سیکرٹریز کی ملاقات

لاہور (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم الیکشن کی تیاری اور حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے کی جائے گی۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ضلع لاہور کے 11ٹاﺅنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ۔ صدر پی ٹی آئی لاہور اور جنرل سیکرٹری کی جانب لاہور کے ٹاﺅنز میں یونین کونسل اور بلاک کوڈ لیول تک جاری تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے تنظیموں کو مزید تیزی سے کام کرنے اور لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم الیکشن کی تیاری اور حقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے کی جائے گی۔

بڑھتی مہنگائی،گرتی معیشت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع ہونے والی تحریک پر بھی بات چیت کی جائے ۔ چیئرمین عمران خان نے الیکشن کراﺅ ملک بچا ﺅ تحریک بھی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹاﺅنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہر ٹاﺅنز میں آگاہی کیمپس لگائے جائیں۔

میڈیا ورکرز آرگناٸزیشن کے وفد کی مسرت جمشید چیمہ سے خصوصی ملاقات خصوصی کی

چیئرمین عمران خان نے ضلع لاہور کی تنظیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اسی طرح جوش و جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Imran Khan Latest News in Urdu | PTI News in Urdu | Former Pak PM Imran Khan addresses for first time since assassination attempt| Source: PTI/Reuters

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button