پاکستان

ہماری اصل طاقت ووٹ ہے : فواد چوہدری

لاہور (آوز نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں جنرل الیکشن کا ماحول ہے یہ اچھا ٹرن آو¿ٹ ہے ،جو پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے ہے ،اب پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ آنے شروع ہوگئے ہیںامید ہے کہ آج رات حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہاو¿س میں آخری راتوں میں ایک ہونگے ۔

پاکستان تحریک انصاف 16حلقوں میں بھاری اکثریت جیتے گی ، انہوں نے کہا کہ یہ ٹرن آو¿ٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لئے نکل چکے ہیں ۔ گھروں میں رہنے والے لوگوں کو بتادوں کہ امن وامان کی صورتحال ٹھیک ہے۔

تمام لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں ،بالخصوص خواتین گھروں سے نکلیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی کریں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عظیم قومیں اپنی آزادی کے لئے تمام تکالیف کا سامنا کرتی ہے ، جو حرکتیں ن لیگ کی جانب سے کی گئی وہ احمقانہ باتیںہے ،انہوں نے سینیٹر شبلی فراز کو لودھراں سے اور زلفی بخاری کو جھنگ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی-

مریم نواز بیمار ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان سے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا پل بند کردیا گیا اس الیکشن کمیشن کو احمقانہ لوگ چلارہے ہیں ان لوگوں میں بالکل بھی عقل نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عسکریت پسند جماعت نہیں، اس میں سارے مڈل کلاس اور لوئرمڈل کلاس کے لوگ ہے جو امن وامان سے چلنا چاہتے ہیں-

ہماری اصل طاقت ووٹ ہے ، آج شام اصل طاقت کا مظاہرہ ہوگا اس قوم نے ووٹ کے ذریعے انقلاب کا راستہ ہموار کردیا آج شام کو پرامن انقلاب آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں سے کچھ بھی نہیں ہونے والا انہوں نے جاوید چیمہ اور دیگر کو گرفتار کرلیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا لاکھوں لوگ پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دینے کے لئے اپنے گھروں سے نکل چکے ، ان لوگوں کو نہیں ہرایا جاسکتا جو مرضی زور لگا لو ۔

Fawad Chaudhry Latest News in Urdu PTI News in Urdu | Fawad Chaudhry Latest Media Talk | BOL News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button