پاکستان

امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہیں، تحریک انصاف

امپورٹڈ حکومت کی روس سے بات کرتے بھی ٹانگیں کانپتی ہیں، حماد اظہر اور فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد (آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں فواد چوہدری اور حماد اظہر نے حکومت کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔

امپورٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک طرف حکومت نے ایک ہی ہقتے میں 60 روپے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت پیٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے، شوکت ترین

دوسری طرف بھارت روس سے سستا تیل خرید کر اپنے لوگوں کے لئے قیمتیں کم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے کی قیمت اب پھر قوم ادا کرے گی۔

امپورٹڈ حکومت کی روس سے بات کرتے بھی ٹانگیں کانپتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ساٹھ روپے اضافہ اور بجلی میں سات روپے فی یونٹ اضافہ کا مطلب پاکستان کی مڈل کلاس کا خاتمہ ہے۔

اس حکومت کی معاشی پالیسیاں ہمارے لئے تباہ کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اس بحران سے نبٹنے کی بجائے مخالفین کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرانے میں مصروف ہے۔

Fawad chaudhry news in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button