عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ کی ملاقات
فواد کو دہشتگردوں کی طرح منہ پر کپڑا ڈال کر پیشی پر لایا جاتا ہے ، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں، میڈیاسے گفتگو
لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
عمران خان نے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اور ناروا سلوک کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔
فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی کڑے وقت میں فواد چوہدری کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی او ران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہپی ٹی آئی چیئرمین کی شکر گزار ہوں جنہوںنے مجھے بلایا اورعزت دی ۔
انہوںنے کہاکہ فواد پر تشدد کیا جارہا ہے ، انہیں دہشتگردوں کی طرح منہ پر کپڑا ڈال کر پیشی پر لایا جاتا ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ بچیوں کو ان سے ملنے دیں لیکن نہیں ملنے دیا جارہا ہے ۔
خود کو پاکستان کا لیڈر کہنا والا آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہا ہے: مرتضیٰ وہاب
اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان سے التجا ہے کہ اس پر از خود نوٹس لیں، فواد چوہدری پر یہ جس طرح کا تشدد کر رہے ہیں اس کو روکا جائے ۔