پاکستان

فیروز خان کی علیزا کو عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش

لاہور (آوازنیوز) پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان

کو عدالت سے باہر صلح صفائی کی پیشکش کی گئی ہے۔فیروز خان اور علیزا سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا۔

اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ بھی ہے۔فیروز خان کی جانب سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی جبکہ علیزا کی جانب سے فیروز خان پر بچوں کا نان نفقہ دینے سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔گزشتہ روز سابقہ جوڑی عدالت میں دوبارہ پیش ہوئی۔

بین ایفلیک سے منگنی ٹوٹنے پر لگا مر جاوں گی، جینیفر لوپیز

سماعت کے بعد اداکار فیروز خان کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کیس ختم کرنے اور عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر یہ پیشکش قبول کر لی جاتی ہے تو دونوں فریقین عدالت کے چکر لگانے سے بچ جائیں گے اور معاملات طے پا جائیں گے۔

فیروز خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کچھ رقم کی ہم آفر کریں گے، کچھ وہ بتائیں تو اس طرح باہمی رضا مندی کے ساتھ بچوں کے نان نفقے کے معاملات طے پا جائیں گے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اگر مخالف پارٹی (علیزا سلطان اور فیملی) اس پیشکش پر مان گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت میں کیس تو ویسے ہی چل رہا ہے

Feroze Khan’s Offer to Aliza Sultan | Showbiz News in Urdu | Actor Feroze Khan Makes Big Offer To His Ex-Wife Aliza Sultan | Showbiz News | Capital TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button