پاکستان

صحافیوں، ادیبوں اور پبلیشروں کا قتل افسوسناک ہے

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل اورسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے ذیشان ظہور کے قتل پر فکشن ہاوس کے سربراہ چوہدری ظہور خان سے ان کے بیٹے کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں علالت کے باعث بر وقت آپ سے رابطہ نہ کر سکا جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

آپ میری طرف سے تعزیت قبول کریں۔مجھے یہ افسوسناک خبر کا سن کر بے حد دکھ ہوا کہ ملک میں صحافیوں ادیبوں اور اب پبلیشروں کا بھی سفاکانہ قتل کیا جا رہا ہے۔ جو کہ قابل مذمت اور لمحہء فکریہ ہے ۔

ڈاکٹر غلام حسین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ذیشان ظہور کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

The killing of journalists, writers and publishers is tragic

سابق وفاقی وزیر نے ذیشان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحوم ذیشان ظہور کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ذیشان ظہور کو غریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔۔

ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button