پاکستان

اٹلی سے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف سے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(آواز نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے۔

کہ اطالوی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کو عدالتوں میں کرپشن کا جواب دینا پڑے گا ،بلاول بھٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اٹلی سے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

اطالوی چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

General Qamar Javed Bajwa Latest News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button