پاکستان

دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، جنرل سید عاصم منیر کی جوانوں سے گفتگو

راولپنڈی(آواز نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع خبیر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے پاک افغان بارڈر پہ تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پھولوں کی چادر چڑھائی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کےلئے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے، جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔

مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

General Syed Asim Munir News in Urdu | Army News in Urdu | Army Chief General Syed Asim Munir calls on PM Shehbaz Sharif

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button