پاکستان
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1200 روپے کی کمی
کراچی(آواز نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی عالمی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 25 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر ہے۔