پاکستان

گوگل پلے اسٹورسروسز یکم دسمبر سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی

کراچی (آوازنیوز) گوگل پلے اسٹور Google play store سروسز یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوں گی.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی ہے جس کے بعد موبائل صارفین 01 دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاون لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ مرکزی بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (DCB) کا طریقہ کار بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمیزون اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 34 ملین ڈالر کی ادائیگی پھنس گئی۔

مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچے کی پیدائش

پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس ڈاون لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

لیکن کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاون لوڈ کرنے سے محروم رہ سکتی ہے۔

Google Play Store banned in Pakistan | Update News in Urdu| Google Play Services Will Stop Working In Pakistan? Reality | DCB Ban ?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button