پاکستان

تحریک انصاف کے دو تین ارکان پر پارٹی کو شبہات ہیں: اسد عمر

اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود تھا جب فیصلہ ہوگیا تو سب اس پر کھڑے ہوگئے،رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی کو شبہات ہیں لیکن با ضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن چھوڑ کر نہیں گیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود تھا لیکن جب فیصلہ ہوگیا تو سب اس پر کھڑے ہوگئے۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہٰی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی ہماری پارٹی لیڈر شپ سمجھتی ہے ہمارے نمبر پورے ہیں، پارٹی میں دو رائے ہیں، ایک یہ ہے کہ نمبر پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، دوسری رائے ہے کہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں لیکن انڈر ٹیکنگ کے باعث اسمبلی توڑ نہیں سکتے،11تاریخ تک کی انڈرٹیکنگ ہے اس کا انتظار کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا انکوائری کمیشن بنائے،رانا ثناءاللہ.

اسد عمر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی رائے پی ٹی آئی کی رائے سے مختلف ہے، پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا، پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے پر دستخط کرکے عمران خان کو دئیے ہیں

The Party Suspects Two Or Three Members Of Tehreek-e-Insaf Asad Umar.PTI News In Urdu,Pakistan Politics News In Urdu.https://www.youtube.com/watch?v=7V7fvmrTKMk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button