پاکستانشوبز

50 سال بعد انسان دوبارہ چاند کی جانب؛ ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ

ناسا نے تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے راکٹ آرٹیمس 2 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا، جس کے تحت چار خلا باز چاند کے گرد اہم سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ مشن امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے اس تاریخی لمحے کو براہ راست دیکھا۔ یہ 50 سال سے زائد عرصے بعد پہلا موقع ہے کہ انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کر رہے ہیں۔آرٹیمس II کے عملے میں ریڈ وائزمین، وکٹر گلور، کرسٹینا کوچ اور کینیڈین خلانورد جیریمی ہینسین شامل ہیں جو تقریباً 10 روزہ مشن میں چاند کے گرد چکر لگا کر واپس زمین پر آئیں گے۔

لانچ کے دوران 32 منزلہ دیوہیکل راکٹ نے کامیابی سے اڑان بھری، جبکہ اس سے قبل ہائیڈروجن فیول کی بھرائی کے حساس مرحلے سمیت تمام تکنیکی مسائل بھی کامیابی سے حل کر لیے گئے۔ناسا نے 7 لاکھ گیلن سے زائد ایندھن راکٹ میں بھرا، جس کے دوران کسی بڑی خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔

مشن کے دوران کمانڈر ریڈ وائزمین نے خلا سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک خوبصورت چاند نظر آ رہا ہے اور ہم سیدھا اسی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button