لاہور جمعیت اساتذہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور وسطی پنجاب کا اہم اجلاس
لاہور جمعیت اساتذہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور وسطی پنجاب کا اہم اجلاس مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں منعقد ہو ا اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جمعیت اساتذہ پاکستان پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر ، چیئر مین مجلس عاملہ حافظ عطاء الرحمٰن عامر ،صدر صوبہ پنجاب پروفیسر حافظ عثمان ظہیر اور صدر وسطی پنجاب حافظ زکریا قصوری نے کی۔
مہمانِ خصوصی نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفور راشد تھےجمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کا کہنا تھا کہ حکومت وقت یکساں نصابی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے۔
فرقہ واریت کے حوالے سے نصاب میں موجود مواد ناقابل برداشت ہے ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کا نفاذ اچھا قدم ہے لیکن اس کے لیے ماہرین اور اساتذہ کا تقرر ضروری ہے ہے۔
جمعیت اساتذہ پاکستان آپ نے بھرپور نظریاتی ایجنڈے کے ساتھ ملک میں خاموش تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہے سالانہ تربیتی کنونشن 20 مارچ 2022 کو منعقد کیا جائے گا تمام تحصیلوں اضلاع ڈویژنز کی سطح پر تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گے۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور نگران ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اساتذہ کرام کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کردار ادا کرنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ دنیاوی مفاد سے بالاتر ہوکر اخرت کی نجات کے لئے ہمیں بھرپور محنت کرنی چاہیے۔
اس موقع پر پروفیسر عطا الرحمان ظہیر پروفیسر حافظ عثمان ظہیر ڈاکٹر عبدالرزاق شاد حافظ محمد زکریا قصوری ڈاکٹر عبدالرزاق ظہیر ابوبکر جمیل عبدالرشید محمود پروفیسر عتیق الرحمن عزیز حافظ عبدالجبار زاہد قاری محمد شبیر انجم مولانا امجد فاروق عدیل حافظ راشد علی محمد سعید فاروقی محمد رضوان ڈاکٹر شفیق الرحمان طارق عبدالقیوم صابر پرویز اختر مہار رانا عبدالقیوم ڈاکٹر سعید احمد چنیوٹی پروفیسر محمد عمران سلفی حافظ عبدالباسط ملک مولانا احسان اللہ قمر پروفیسر نعیم سیف الاسلام ثناء الرحمن بھٹہ مولاناعطاءالرحمان عامر حافظ نفیس احمد حافظ عبدالغفارقمر پروفیسر احسان الہی ظہیر مولانا نوراللہ واثق خلیل الرحمن ثاقب پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری علامہ عبدالعزیز راشد آفتاب احمد حکیم طاہر محمود جنجوعہ رفیق احمد وٹوقاری محمد اسلم مجاہد مولانا محمد فاروق محمدی فیض اللہ خان غوری محمد سلیم عثمانی محمد اسحاق سلفی پروفیسر عبد الغفار عابد کے علاوہ پنجاب بھر کے ڈویژنل ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں جمعیت اساتذہ پاکستان کے نظم کو بہتر کرنے مالیات کو مضبوط سوشل میڈیا کو متحرک میڈیا کو فعال سلانہ ڈائری کی اشاعت دستور کو شائع کروانے ترجمہ اور ناظرہ قرآن مجید کی کتب تیار کروانے کے علاوہ نصابی امور کو جلد انجام دینے کے حوالے سے فیصلہ جات کئے گئے۔
Important meeting of Jamiat Teachers Pakistan Video Link
حاضرین کے اعزاز میں بہترین عصرانہ بھی پیش کیا گیا میٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی طور پر قاری عمر فاروق راشد کی کاوشیں لائق تحسین ہیں