پاکستان

عمران خان کا احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پشاور(آوزنیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 6 دن مکمل ہونے پر احتجاج کی تاریخ دوں گا

میری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پہلے حکومت الیکشن کی تاریخ دے پھر بات آگے بڑھے گی۔ عمران خان نے احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں توقع نہیں تھی کہ حکومت اس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کرے گی

کور کمیٹی میں جائزہ لے رہے ہیں۔مارچ کے دوران کیا کچھ ہوا۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کی مضبوطی کے سیاسی نظریے کی تعریفیں

انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے

گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ چھ دن کے مہلت کے بعد قوم کو باہر نکالوں گا۔ کارکنوں کو عمران خان نے6 روز میں احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی

انہوں نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں اگر انہوں نے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو میں پھر سے نکلوں گا اور اب ہم تیاری کر کے نکلیں گے ہم اس وقت جب نکلے تو ہماری کوئی تیاری نہیں تھی پولیس کے تماشے دیکھ کر ہمارے لوگ غصے میں تھے

عمران خان نے کہا کہ ہمیں سرینگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی تھی اس لیے ہم نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک پر جمع ہونے کا کہا تھا کیونکہ ہم نے اپنے کارکنان کو کہیں تو جمع کرنا تھا تاہم ہمیں ڈی چوک پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنان کا جذبہ 20 گھنٹے دیکھتا رہا جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اسلام آباد میں تو عام لوگ گھروں سے نکلے ہوئے تھے۔

جن پر انتظامیہ کی جانب سے شیلنگ کی گئی شیلنگ کے باوجود لوگ آتے گئے اور خواتین بھی کھڑی رہیں عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں پوچھا ہے کہ کیا ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے کہ نہیں وہ بھی ان چوروں کے خلاف اسمبلیوں میں اس وقت ہونے والا ڈرامہ غیر قانونی ہے۔

Imran Khan announces to go to Supreme Court Urdu PTI News | Supreme Court Big Orders | Imran Khan PTI Azadi March | PTI Islamabad Long March | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button