پاکستان

عمران خان عوام کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے بھاگا ہے، شازیہ مری

عمران خان کے پیچھے بے وقوف لگے ہیں، وہ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان بھگوڑا ہے، عمران خان عوام کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے بھاگا ہے، عمران خان کے پیچھے بے وقوف لگے ہیں۔

وہ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اپنی حکومت ختم کردی اور پھر بھی جشن منارہے ہیں، بتائیں تو سہی کس چیز کا جشن منارہے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ تک اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی نہیں کرسکتا۔

28 مارچ کو اسمبلی کا سیشن ہوتا ہے، اسپیکر تحریک عدم اعتماد کی اجازت دیتا ہے، 31 مارچ کا آرڈر آف ڈے کا ایجنڈا بھی موجود ہے۔

آرڈر آف دی ڈے پر لکھا ہے کہ تحریک پر بحث ہوگی۔پی پی رہنما نے کہا کہ آپ نے اسمبلی کا اجلاس اس دن بھی عجلت میں ملتوی کردیا، ووٹنگ کی تیاری تھی۔

بلاول بھٹو کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اجلاس شروع ہوتا ہے تو فواد چوہدری اسکرپٹڈ بیان پڑھتے ہیں، اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دے دیتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کی کرسی اور انا بچانے کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا، فواد چوہدری کو اسکرپٹ کیوں پڑھنے دیا گیا، 3 اپریل کو کیسے رولنگ دے سکتے ہیں۔

Imran Khan has run away from the parliament Shazia Murree | Video

آپ پر آئین کا آرٹیکل 6 لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر خود آئین کو توڑتا ہے، پاکستان کا آئین کوئی مذاق نہیں پورے ملک میں آئینی بحران کھڑا کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button