پاکستان

عمران خان واحد ایماندار قیادت ہے جس پرپوری قوم متفق ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستان کا بچہ بچہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے، ملک بحران کی کیفیت میں ہے، بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں،سابق وزیر خارجہ

ملتان(آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔

پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عمران خان واحدایماندار قیادت ہے جس پرپوری قوم متفق ہے، پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان کے اوپر ہیں ا ور پاکستان کا ہر باشعور شہری عمران خان کے بیانیے سے اتفاق کرتا ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

امپورٹڈ حکومت نے سازش کے تحت اقتدار حاصل کیا اور اب ان کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کا کھانہ بھی میسر نہیں ہے۔

تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاءایک عام شہری کی پہنچ سے اوپر چلی گئی ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے۔

ملک بحران کی کیفیت میں ہے، بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عوام عمران خان کا ساتھ دیں ضمنی انتخابات میں بلے کے نشان الیکشن لڑنے والے عمران خان کے ہر نمائندے کو کامیاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پی پی 217 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقریبات کارنر میٹنگ اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ لٹیروں پر ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وزیراعظم،آدھی سے زیادہ کابینہ اور اس وقت ملک کے ایک بڑے صوبے پر مسلط کردہ وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات اور مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

ایسے لوگ عوام کی کیا خدمت کریں گے،جن پر فر د جرم عائد ہونے ہواورطاقت کے زور پر مقدمات ختم کرائے جا رہے ہیں،یہ وہ قیادت ہے جسے عوام کی پرواہ نہیں۔

وہ عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے اوپر مقدمات ختم کروانے اور این آر او ٹو لینے کےلئے اقتدار میں آئے ہیں اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان واحد حکمران ہیں جو اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 14 جولائی کو ملتان کی غیور عوام سے ملاقات کیلئے آ رہے ہیں،ان کے جلسے کیلئے فرداً فرداً ہر یونین کونسل جا کر دعوت دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پی پی 217 کے عوام سے پوچھتا ہوں کیا 17 جولائی کو عمران خان کے نظریہ کا ساتھ دو گے،کیا لوٹوں کوعبرتناک شکست دو گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں اور آنے والے ضمنی الیکشن میں بلے پر مہر لگائیں۔

قبل ازیں پی پی217 سے تحریک انصاف کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے یونین کونسل 53 میں ظفر بھٹہ کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی باشعور عوام نے 2018 میں بھی پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا اور اس بار بھی وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے ووٹرز کو عمران خان کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ 17 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر آپ نے پاکستان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے ہر گھرتک عمران خان کا پیغام پہنچائیں اور پولنگ کے دن نوجوان، بزرگ، خواتین سمیت ہر شہری کا ووٹ کاسٹ کروانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے وارڈ نمبر 6 میں اکبر انصاری اور اصغر انصاری کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک، معین ریاض قریشی، قربان فاطمہ، شازیہ وحید، آصفہ سلیم اور دیگر پارٹی رہنماءبھی موجودتھے۔

پی پی 217، یو سی 53 میں خواتین ورکرز کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا تحریک انصاف نے خواتین کو اختیارات دیئے۔

اور انہیں ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے بھر پور مواقع فراہم کئے،ہم اپنی خواتین ورکرز اور ووٹرز کا بہت احترام کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا سیاست اور الیکشن میں بہت ہی اہم کردار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف میں ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی دلیر خاتون رہنماءموجود ہیں جو آپ سب کیلئے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ عمران خان کا پیغام پی پی 217 کے ہر گھر اور تمام خواتین ووٹرز تک پہنچائیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اور انشاءاللہ دوبارہ حکومت میں آکر خواتین کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک، قربان فاطمہ، ملک طارق آرائیں، شمیم بی بی اور دیگر بھی موجود تھے۔

عمران خان کے قتل کے لیے افغانستان سے بندے کو ہائر کیا گیا ہے

پی پی217 میں یونین کونسل 53 مین شیخ مبارک مرحوم کے بیٹے شیخ عامر کی رہائشگاہ پر کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسی عوام طاقت بن کر ابھر چکی ہے جس کو سب مل کر بھی شکست نہیں دے سکتے۔

پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے کہ عوام جوق در جوقت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تحریک انصاف کو نہ صرف ضمنی انتخابات بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی ملے گی۔

اس موقع پر شیخ عمران، شیخ منشاء، شیخ لیاقت شوکت علی نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں مخدوم زین قریشی پی پی 217کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر گئے تو عوام کی جانب جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔

اور ان پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہارکیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک‘ ملک طار ق ارائیں سمیت پی ٹی آئی ورکرز کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Imran Khan is the only honest leader Shah Mehmood Qureshi | What did Imran Khan say to Shah Mehmood Qureshi on the day of voting?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button