اعظم سواتی کا کیس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اجاگر کیا جائے: عمران خان
انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے،چیرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (آواز نیوز)چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دےدیا، پی ٹی آ ئی سینیٹ فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی سینیٹرزنے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے اور عظم سواتی کے کیس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نواز شریف پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہونگے: محمدحسیب امجد
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔