پاکستان

ملک میں چور آکر بیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کالائسنس دے دیا ہے:عمران خان

لاہور (آواز نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چورآکربیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کالائسنس دے دیا ہے ، وائٹ کالر کرائم پکڑنا پہلے ہی مشکل تھا اب ناممکن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سیمینارسےورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیس سال حکمرانی کرنیوالوں نے آتے ہی نیب قوانین بدل دیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین کے ذریعے پہلے ہی وائٹ کالرکرائم پکڑنا مشکل تھا اب نیب قوانین میں ترمیم کرکےاب وائٹ کالر کرائم پکڑنا نا ممکن بنا دیا گیا، ملک میں چورآکربیٹھ گئے ہیں اور خود کو چوری کالائسنس دے دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک طاقتور اور ایلیٹ کلاس کی کرپشن سے تباہ ہوتاہے، قوم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کیلئے زور ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر غریب سے امیر ملکوں میں جارہا ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ جیسے بڑے بڑے محلات خریدنے کیلئے، امیر ملک طاقتور کو قانون کے نیچے لے آتا ہے اور غریب ملک میں طاقتور چور کو این آر او دے دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہے، کرنسی کمزورہوتی ہےان ملکوں میں مہنگائی آتی ہے، اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سےملک غریب ہوجاتے ہیں۔

حکومت عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین اوردیگرممالک نےترقی تب کی جب وہاں قانون کی حکمرانی لائی گئی، جب تک ملک میں بڑی کرپشن نہیں روکیں گے ، خوشحالی نہیں لاسکتے۔

Imran Khan Latest News in Urdu | PTI Latest News in Urdu | Can talk with TTP and Baloch, Sindhi nationalists but not with thieves: Chairman PTI Imran Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button