پاکستان

عمران خان کا لانگ مارچ ،سزا سے بچنے کا ڈوھنگ ہے

آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا،عمران خان کے خطاب پر وزیرداخلہ کا ردعمل


اسلام آباد(آوازنیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خان صاحب، احتجاج کب کا ختم، آپ کسے کہہ رہے ہیں احتجاج ختم کر دو؟۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں کل سے احتجاج کی پلاننگ کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان اور عوام کو باہر لانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی تھی،

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی وفات پاگئیں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر کال دی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے عوامی رسپانس اعداد و شمار کی صورت حاضر ہے،

پی ٹی آئی کے احتجاج میں کسی بھی شہر سے 30-40 سے زیادہ افراد نہیں نکلے۔انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عوام آپ کی چوری میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

Imran Khan Long March Latest News | Update News in Urdu| Imran Khan Big Challenge To Rana Sanaullah | PTI Long March 2022 | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button