عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا

لاہور(آواز نیوز)وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واو¿ڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔
جاری کیے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔مراسلے کے ذریعے فیصل واوڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
مراسلے کے مطابق فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واوڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔
شازیہ مری کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل کے حل کی ہدایت
جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔جے ٹی آئی نے ان رہنماو¿ں سمیت 35 افراد کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔